Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں لاک ڈاون پر عملدرآمد سے گریز

شائع 06 اپريل 2020 02:17pm

کراچی میں لاک ڈاون طویل ہونے کے بعد سیکیورٹی اہلکار اور عوام دونوں اس پر عملدرآمد سے گریزاں ہوگئی ہیں۔

کراچی میں سندھ حکومت نے چوبیس مارچ سے باقاعدہ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا تو شروع میں شہری بھی گھروں میں رہے.

 اب سیکیورٹی فورسز بھی لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کراتی ہوئی نہیں دیکھائی دے رہیں لیکن جوں جوں یہ لاک ڈاؤن لمبا ہوتا جارہا ہے شہری لاک ڈاؤن کی پابندی کرنے کو تیار نظر نہیں آرہے۔

عوام کی بڑی تعداد دن بھر سڑکوں پر موجود رہی، سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی ناکوں کو علامتی ناکوں میں تبدیل کردیا ہے۔

اگر کورونا سے ایسے لڑیں گے تو کیسے چلے گا۔